وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا نوتعنیات شدہ ریلوے انسپکٹرز سے گفتگو

100

لاہور۔20ستمبر(اے پی پی )وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز میں میرٹ پرتعیناتیاںکسی اچنبھے سے کم نہیں، میرٹ کی جو مثال قائم کی ہے اُسے ہمیشہ مقدم رکھیں گے اور اپنے فرائض تندہی اورمحنت سے سرانجام دیتے رہیں گے۔وہ ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کاامتحان پاس کر کے بھرتی ہونے والے 13انسپکٹرز کی ریلوے پولیس میں تعیناتی پر اُن سے گفتگوکررہے تھے۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت قابلیت اور میرٹ پر پورا اُترنے والے افراد کی ریلوے پولیس میںبطور انسپکٹرز تعیناتی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس قسم کی شفاف بھرتی ریلوے پولیس میں پہلی دفعہ عمل میں آئی ہے جوکہ ایک خوش آئند عمل ہے۔ ہم ریلوے میں سفارش کلچر کو ختم کرتے ہوئے صرف میرٹ کی بنیادوں پر ہی تمام فیصلے کرتے ہیں۔ اُنہوں نے نئے انسپکٹرز سے گفتگو میں کہا کہ آپ لوگوں کو ہی لیڈکرنا ہے اورآپ لوگوں ہی میں سے ڈی آئی جی اور آئی جی بنیں گے۔