وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کابھکرمیں وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ سکیم کی تقریب سے خطاب

بھکر ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں جن کو نواز شریف اور شہباز شریف جیسی قیادت اور شاہد خاقان عباسی جیسا وزیراعظم ملا، مخالفین سرکس اور ڈرامے کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں، مال روڈ پر فلاپ شو نے ان کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، جلد صحت کارڈ پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک …

بھکر ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں جن کو نواز شریف اور شہباز شریف جیسی قیادت اور شاہد خاقان عباسی جیسا وزیراعظم ملا، مخالفین سرکس اور ڈرامے کرنے کی بجائے عوام کی خدمت کریں، مال روڈ پر فلاپ شو نے ان کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، جلد صحت کارڈ پروگرام کا دائرہ پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔ ہفتہ کو سائرہ افضل تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھکر کو وزیراعظم ہیلتھ کارڈ سکیم میں شامل کرنے کے سلسلے میں آئی ہوں۔ صحت کارڈ غریب لوگوںکے لئے امید کی کرن ہے ضلع بھکر کے ایک لاکھ 46 ہزار خاندان مستفید ہوں گے، یہ وہ لوگ ہوں گے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں۔ اس کارڈ کے تحت تین لاکھ روپے تک علاج کرایا جا سکے گا۔