اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں محمد اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حزب اختلاف ریاستی سیاست میں پختگی کا مظاہرہ کرے، حکومت اور جمہوری نظام کے خلاف اپوزیشن کے تمام سیاسی ہتھکنڈے رائیگاں جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران کیا۔ میاں محمداسلم اقبال نے اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے …
وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں محمد اسلم اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں محمد اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حزب اختلاف ریاستی سیاست میں پختگی کا مظاہرہ کرے، حکومت اور جمہوری نظام کے خلاف اپوزیشن کے تمام سیاسی ہتھکنڈے رائیگاں جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران کیا۔ میاں محمداسلم اقبال نے اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پرانی سیاسی جماعت ہے لیکن اس کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے کراچی کو مزید مسائل سے دو چار کیا ہوا ہے، پی پی پی اپنی ذمہ دار یاں نبھانے کے بر عکس حکومت پر الزامات لگانے میں مصروف ہے، وہ صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں۔ صوبائی وزیر صنعت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کے منتخب وزیر اعظم ہیںاور ان کی وفاداری اور مخلصی سے عوام آگاہ ہیں، وہ وقت دور نہیں جب حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے تحت عام آدمی کی قسمت کو تبدیل کردیا جائے گا۔








