اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینئر کالم نگار اور صحافی ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایاز امیر پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کریں گے، میڈیا اور صحافیوں کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری میں شامل ہے، اسے پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے قانون پر کام تیز کرکے جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ ایسے واقعات کا مستقل تدارک ممکن ہوسکے،
اختلاف رائے کو دشمنی بنانے کا منفی رویہ ختم کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، افسوس ہے کہ ایاز امیر کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔