جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہونیوالی عالمی تجارتی نمائش میں 100سے زیادہ پاکستانی کمپنیوں نے شرکت

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان
تین روزہ بین الاقوامی نمائش ،چوتھی پاکستان افریقا ٹریڈڈویلپمنٹ کانفرنس اور پاکستان سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہونیوالی عالمی تجارتی نمائش میں 100سے زیادہ پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔

ٹیک ٹیکسٹل ، ٹیکس پراسیس اور ہیم ٹیکسٹل کی گرمیوں کی خصوصی نمائش میں پاکستانی کمپنیوں نے بھر پور شرکت کی ہے۔ اس موقع پر پاکستان پویلین قائم کیا گیا تھا جہاں ہر ایک سو سے زیادہ پاکستانی ٹیکسٹائلز کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی ہے۔واضح رہے کہ 21تا 24جون 2022ء کے دوران منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش دنیا کی ٹیکسٹائل نمائشوں میں سب سے بڑی نمائش ہے۔

جس سے دنیا بھر سے 2300سے زیادہ کمپنیوں نے شرکت کی ہے اور اپنی مصنوعات کی نمائش کی ہے۔ جے کے گروپ آف کمپنیز کے کمرشل ڈائریکٹر ندیم کیانی نے کہا ہے کہ نمائش میں 126ملکی کمپنیوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی سربراہی میں شرکت کی ہے۔