اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے جمعہ کو مصری سفیر طارق محمد دحروج نے وزارت مذہبی امور میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ شیخ الازہر کے ذریعے چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ خاکوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کیاجائے گا۔جامعہ الازہر کی رہنمائی میں پاکستانی وکلاء موثر کردار ادا کریں گے۔ مصر کے سفیر نے کہا کہ اسلام آباد میں جامعہ الازہر سے منسلک کالج کی سطح کے ادارہ کا قائم کیا جائے گا جس میں خطباء اور مفتیان کیلئے جدید تربیتی کورسز کروائے جائیں گے۔