
راولپنڈی ۔ 28 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس شخص کو پچھلے ساڑھے چار سال کے دوران بات کرنی نہیں آئی وہ کام کر کے کیا دکھائے گا، صادق و امین قرار پانے والے لاڈلے نے بنی گالہ گھر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا جعلی این او سی سپریم کورٹ میں پیش کیا ہے ‘ دوسروں پر جعلی دستاویزات کا الزام لگانے والے خود عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرا رہے ہیں‘ ہمارا مقابلہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے ‘ پارلیمنٹ اورعوام کی ووٹ پر لعنت بھیجنے ‘لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والے شخص کے ساتھ ہے ‘ہمارے قائد نے ہمیں صبر ‘تحمل اور بردباری کی تلقین کی ہے ‘آج تک ہماری طرف سے کبھی بھی کسی کے ساتھ بد تہذیبی ‘گالی یا پگڑی اچھالنے کی بات نہیں ہوئی ‘محمد نواز شریف نے جمہوریت کی جنگ اور ووٹ کے تقدس کا علم اٹھا رکھا ہے وہ اللہ تعالی کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ‘جس سیاسی جماعت کے قائد محمد نواز شریف ‘صدر محمد شہباز شریف ہوں اور عوام انکے سپاہی ہوں توانھیں اللہ تعالی کے فضل و کرم کے علاوہ کسی کی ضرورت نہیں ہے‘ملک کو ایٹمی طاقت بنانے‘ موٹر ویز کے جال ‘ اقتصادی ترقی کے لئے سی پیک ‘پہلے ہیلتھ کیئر پروگرام ‘وزیراعظم تعلیمی اصلاحاتی پروگرام سمیت ہرعوامی خدمت کے پروگرام پر محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مہر ہے ‘11مارچ کو مریم نواز کی راولپنڈی آمد پر تاریخی استقبال ہوگا‘مریم نواز سوشل میڈیا پر محمد نواز شریف کا مقدمہ لڑ رہیں ہیں ‘ملک بھر کے نواجوان اس جدوجہد میں مریم نواز کے سپاہی ہیں۔وہ منگل شام راولپنڈی آرٹس کونسل میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطابکر رہی تھیں۔