اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پورے پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کا ٹھیکہ وہ شخص اٹھا رہا ہے جس کی اپنی جعلسازی ختم نہیں ہو رہی،عمران خان کے اپنے گھر کا این او سی جعلی نکلا، ان کی طرف سے 3 دن سے کوئی ٹویٹ نہیں آئی کہ ان کے این …
وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پورے پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کا ٹھیکہ وہ شخص اٹھا رہا ہے جس کی اپنی جعلسازی ختم نہیں ہو رہی،عمران خان کے اپنے گھر کا این او سی جعلی نکلا، ان کی طرف سے 3 دن سے کوئی ٹویٹ نہیں آئی کہ ان کے این او سی اصلی ہیں یا جعلی، اس کا جواب بھی آنا چاہیے، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف ایک کے بعد ایک ریفرنس آرہا ہے اور گھر کی جعلی دستاویز سپریم کورٹ میں جمع کرانے پر عمران خان کو دو ہفتوں کی مہلت دے دی جاتی ہے، 2013ءمیں محمد نواز شریف نے اپنے وژن کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کی، ہم نے ہی 2015ءمیں ملک کو گرے لسٹ سے نکالاجس میں اسحاق ڈار کی کاوشیں شامل تھیں، یہ بھی دیکھنا پڑے کا کہ ہم گرے لسٹ میں کب آئے مسلم لیگ (ن) کے تمام سپاہی اور اراکین محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور ایک طاقت بن کر تمام حالات کا مقابلہ کریں گے، پارٹی کاانتخابی نشان ہٹا نا اور نام ہٹانا کیا پری پول رگنگ نہیں ہے لیکن پھر بھی اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نے ووٹ لئے، اسی طرح 3 مارچ کو بھی مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز ووٹ لیں گے، ”ان“ اور” آﺅٹ“ کا وقت گزر چکا ہے اور پاکستان کے عوام ہی وزیراعظموں اورجمہوری جماعتوں کو ”ان“ کریں گے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب جمعہ کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔








