وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 19جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے ملک کے ممتاز ادیب، دانشور، ، کالم نگار، ڈرامہ نویس ، صحافی اور سماجی کارکن منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات ہر درد دل رکھنے والے حساس انسان کے لئے بہت بڑا صدمہ اور بہت بڑا سماجی اور قومی نقصان ہے۔جمعہ …

اسلام آباد ۔ 19جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات ،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے ملک کے ممتاز ادیب، دانشور، ، کالم نگار، ڈرامہ نویس ، صحافی اور سماجی کارکن منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات ہر درد دل رکھنے والے حساس انسان کے لئے بہت بڑا صدمہ اور بہت بڑا سماجی اور قومی نقصان ہے۔جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیرآباد سے منیر احمد قریشی کے نام سے جس بچے نے اس دنیا میں آنکھ کھولی تھی، عوامی خدمت کی تڑپ، انسانوں سے محبت، ان کے مسائل کو حل کرنے کے جذبے نے اسے منو بھائی بنادیا۔