وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا گوجرنوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

119
APP66-23 GUJRANWALA: January 23 - Minister of State for Information Broadcasting & National Heritage Marriyum Aurangzeb addressing at PML-N Worker's Convention. APP

گوجرانوالہ ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی پروگرام ‘موٹر وے ‘پہلاصحت پروگرام ‘ایجوکیشن ریفارمزاورسی پیک جیسے ملکی تقدر بدلنے والے منصوبے نواز شریف نے ہی دیئے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف جھوٹے الزامات کے باوجود عوام کے دلوں میں دھڑکتے ہیں اور پورے ملک کے عوام نواز شریف کو اپنا قائد مانتی ہے،‘جھوٹے الزامات لگانے والوں کو عدالتوں سے کبھی بھی انصاف نہیں ملتا ‘ 2018کے عام انتخا بات میں ایک مرتبہ پھر عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کرائیں گے‘جن لوگوں نے مریم نواز کی طرف بری آنکھ سے دیکھا اسکا مقابلہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر کریگا ‘جن کو اپنے گھروں میں بیٹھی بہنوں اور بیٹیوں کا احترام نہیں ہے وہ کسی کسی کی بہن یا بیٹی کا احترام کیسے کر سکتے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف نے لوگوں کی دعائیں سمیٹی ہیں جبکہ عمران خان نے ساڑھے تین سال صرف جھوٹے الزامات لگائے ہیں،عمران خان الزامات کے علاوہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے ساڑھے تین سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کوئی ایک ٹوٹا ہوا پل بنا یا، نہ کسی ہسپتال کے اندر وارڈ اور نہ ہی کسی سکول میں کوئی کمرہ بنوایا، وہ کیسے نواز شریف اور شہباز شریف کا مقابلہ کرتے ہیں ۔وہ پیر کی سہ پہر گوجرنوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں ۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘وزیر مملکت عثمان ابراہیم ‘ سابق ایم این اے محمد حنیف عباسی ‘ بلال ورک ‘شازیہ فرید بھی وزیر مملکت کے ہمراہ موجود تھیں ۔