وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان فرنیز مائیکل میلبن کی ملاقات،امن کے قیام کیلئے افغانستان کی کاوشوں کا ساتھ دینے پر اتفاق اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان فرنیز مائیکل میلبن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر افغانستان میں امن و امان …
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان فرنیز مائیکل میلبن کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان فرنیز مائیکل میلبن کی ملاقات،امن کے قیام کیلئے افغانستان کی کاوشوں کا ساتھ دینے پر اتفاق
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان فرنیز مائیکل میلبن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر خارجہ نے فرنیز مائیکل کو دہشت گردی کے خاتمہ اور اقتصادی ترقی کے حاصل کردہ اہداف کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلہ کے خاتمہ کیلئے پاکستان افغانستان سے بامعنی شراکت داری چاہتا ہے۔ یورپی یونین کے نمائندے نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے برسلز کانفرنس کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں تاکہ افغان عوام کی بحالی اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ملاقات کے موقع پر افغانستان میں امن کے قیام کیلئے افغانستان کی کاوشوں کا ساتھ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔








