وزیر مملکت اطلاعات و نشریات،قومی ورثہ مریم اورنگ زیب کا پی این سی اے میں سی پیک کلچرل کارواں فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

115
APP47-25 ISLAMABAD: February 25 - Minister of State for IBNH&LH, Ms Marriyum Auarngzeb, addresses the opening ceremony of CPEC Cultural Caravan Festival at PNCA. APP

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات،قومی ورثہ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری خطے کی خوشحالی اورترقی کی مشترکہ منزل کے حصول کا منصوبہ ہے جسے دونوں ملکوں کے عوام کی تائید حاصل ہے، چین پاکستان دوستی باہمی احترام اورمحبت پر مبنی ہے ، یہ دوستی ہماری تاریخ کا اہم جزو بن چکی ہے ،سی پیک پاکستان چین ثقافتی ہم آہنگی کا بھی کوریڈور ہے، یہ عوامی سطح پر رابطوں اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کی راہداری ہے ،اقتصادی منصوبوں کی کامیابی کےلئے ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنا بھی ضروری ہے،چین کیساتھ ثقافتی معاہد ے ہوئے ہیں جس کے تحت ملکی ثقافت کی ترویج سمیت فلم، تھیٹر، پریس اینڈ پبلی کیشن اوردیگرشعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا،جمہوری ادوار میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملا، اعتدال پسند اورپرامن پاکستان کاتشخص اجاگرکرنے میں فنکاروں کا اہم کردار ہے، جمہوریت اور آرٹسٹوںکاآپس میں گہرا تعلق ہے، جمہوریت میں آرٹسٹ اور صحافیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو تقویت ملتی ہے،سی پیک کلچرل کاررواں فیسٹول کے ذریعے پرامن اور ترقی کرتا پاکستان دنیا کے سامنے آئے گا۔