اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے آئی سی سی چیئمپینز ٹرافی میں شاندار کامیابی پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے، پاکستانی ٹیم نے چیمپئین بن کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ منگل کوایک …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے آئی سی سی چیئمپینز ٹرافی میں شاندار کامیابی پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے، پاکستانی ٹیم نے چیمپئین بن کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ منگل کوایک بیان میںانہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہوگی۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آئی سی سی چیئمپینز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی نے چیئمپینز ٹرافی میں تاریخی کھیل کھیلا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم نے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کےلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان خوش آئند ہے جو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہے۔








