وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا سینئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

85

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سینئر صحافی سی آر شمسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سی آرشمسی ایک منجھے ہوئے صحافی تھے۔

جمعہ کی رات اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سی آر شمسی پی ایف یو جے سمیت متعدد صحافتی تنظیموں میں صحافیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے آواز بلند کرتے رہے، اللہ تعالیٰ سی آر شمسی کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے، امین