اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے معروف کالم نگار، صحافی اجمل نیازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجمل نیازی اپنی قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرتے رہے،شعبہ صحافت میں اجمل نیازی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
پیر کو اپنے پیغام میں وزیر مملکت فرخ نے کہا کہ اجمل نیازی صحافت کے علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایا شاعر بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ اجمل نیازی اپنے کالم کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتے رہے ،اللہ تعالیٰ اجمل نیازی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہلخانہ کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔