وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے گھر آمد، والد کے انتقال پر تعزیت کی

66

کراچی۔23دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔