وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا لاہور میں پی ٹی وی سینٹر، پی آئی ڈی اور دنیا نیوز آفس کا دورہ، متعلقہ حکام کی نیوز، کرنٹ افیئرز کے امور سے متعلق بریفننگ

76
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا اقوام متحدہ امن مشن کے تحت میں وسطی افریقہ میں تعیناتی کے دوران شہید ہونے والے حوالدار محمد شفیق کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

لاہور۔5جولائی (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے لاہور میں پی ٹی وی سینٹر، پی آئی ڈی اور دنیا نیوز آفس کا دورہ کیا جہاں پر متعلقہ حکام نے نیوز، کرنٹ افیئرز کے امور سے متعلق بریفننگ دی۔ پیر کو وزیر مملکت فرخ حبیب پی ٹی وی سینٹر پہنچے تو جی ایم پی ٹی وی لاہور فیض الدین نے انکا استقبال کیا ۔ وزیر مملکت فرخ حبیب کو پی ٹی وی کے نیوز، آپریشن اور پروڈکشن سمیت دیگر امور کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی وی لاہور سینٹر تاریخی اہمیت کا حامل ہے، پی ٹی وی کی عظمت رفتہ کی بحالی اولین ترجیح ہے، پی ٹی وی کے تکنیکی عملے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ملازمین کے تمام جائز مسائل حل کریں گے

۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے پی آئی ڈی ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا جہاں پر ڈی جی پی آئی ڈی لاہورشفقت عباس نے وزیر مملکت کو پی آئی ڈی ریجنل آفس کے امور سے متعلق بریفننگ دی۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے دنیا نیوز،لاہور نیوز اور دنیا اخبارکے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیاجہاں پر نیوز، کرنٹ افیئرز کے پروگرامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔