اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلم کے جدید تخلیقی ذریعہ کو اپنی ثقافت ،ورثہ ،روایات اور سکرین ٹوورازم کی ترویج کیلئے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ وزیراعظم پیکج کے تحت نیشنل فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ کمیشن اور نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ اور اکیڈمی کا قیام ‘سٹوڈیوز کو جدت سے ہم آہنگ آلات …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فلم کے جدید تخلیقی ذریعہ کو اپنی ثقافت ،ورثہ ،روایات اور سکرین ٹوورازم کی ترویج کیلئے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ وزیراعظم پیکج کے تحت نیشنل فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ کمیشن اور نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ اور اکیڈمی کا قیام ‘سٹوڈیوز کو جدت سے ہم آہنگ آلات سے مزین کیا جائے گا‘ براڈ کاسٹنگ انڈسٹری کی معاونت کیلئے پرائم منسٹر فلم فنانس فنڈ اور فنکاروں کی بہبود کیلئے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ قائم کیا جائے گا‘مالیاتی قوانین میں نرمی اور ٹیکس سے چھوٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی‘غیر ملکی فلم سازوں کو بھی تمام ممکن سہولیات میسر ہوں گی۔وہ جمعہ کوترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد کی ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھیں ۔ملاقات میں فلم ، پروڈکشن، براڈکاسٹنگ پالیسی اور فلمی صنعت کی بحالی کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات اور اعلان کردہ پیکیج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ”فلم کے جدید تخلیقی ذریعہ کو اپنی ثقافت ،ورثہ ،روایات اور سکرین ٹورازم کی ترویج کیلئے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پر امن اور گھٹن سے پاک معاشرے کے طور پر پوری دنیا میں پہچانا جانا چاہیے ۔گذشتہ کئی برسوں کی دہشت گردی کی عفریت نے پاکستان کا روشن اور حقیقی چہرہ مسخ کرنے کی مذموم کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ہمہ جہت ثقافت سے لہو رنگ کیا گیااور منفی رجحانات پیدا کرنے کی افسوسناک کاوش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قوم کے ذہنوں سے مایوسی کا خاتمہ ہماری حکومت کا ایک اور اہم ہدف ہے۔








