وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا عید میلاد النبیﷺ کے مبارک موقع پر پیغام

69
اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ابدی فلاح کیلئے حضورؐکو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 30نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیﷺٰ کا نام نامی اور پیغام مبارک بنی نوع انسان سے محبت کی سدا زندہ رہنے والی علامت ہے،عید میلاد النبیﷺ کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں وزیر مملکت نے کہا کہ اللہ کے آخری نبیﷺ کے پیغام پر ایمان رکھنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ہمدردی، اخوت اور خیرسگالی کو اپنے کردار کا حصہ بنائیں،حضور نبی کریمﷺ کا امتی ہوتے ہوئے آپس میں نفرتیں، نفاق اور دوریاں رکھنا آپﷺکی تعلیمات کے منافی ہے