وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی ملاقات

سوچی ۔ 30نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے روس کے شہر سوچی میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر مختلف فورمز پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماﺅں نے سیاست، معیشت، تجارت، دفاع سمیت سٹرٹیجک تعلقات میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم …

سوچی ۔ 30نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے روس کے شہر سوچی میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر مختلف فورمز پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماﺅں نے سیاست، معیشت، تجارت، دفاع سمیت سٹرٹیجک تعلقات میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں کانگریس کی کامیابی پر چینی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور چینی وزیراعظم کو پولیٹیکل بیورو جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ کی بطور پارٹی جنرل سیکرٹری انتخاب پر مباکبار دی۔ انہوں نے ون چائنہ پالیسی سمیت دیگر مختلف امور پر چین کی حمایت اور تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ چین کے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعاون کی شراکت داری میں اضافہ اور استحکام کا عزم دہرایا اور کہا کہ پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے خطہ کی سلامتی، استحکام اور ترقی میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ چین کی موجودہ قیادت خطہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا یقین بھی دلایا۔

مزید خبریں

Leave a Reply