اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ بیوٹیفکیشن سائٹس کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
کہوٹہ، اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی ہدایت پر ستھرا پنجاب ٹیمیں الرٹ، صفائی ستھرائی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

مزید خبریں
کہوٹہ۔ 25 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ بیوٹیفکیشن سائٹس کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ پوری تحصیل کہوٹہ میں صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور بالخصوص بیوٹیفکیشن سائٹس کے اطراف صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے، تاکہ شہریوں اور بالخصوص دکانداروں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے
۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ ٹیمیں اپنے علاقوں میں صفائی کے عمل کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحصیل کہوٹہ کو صاف، خوبصورت اور شہریوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔







