ماہِ ربیع الاول پوری اُمتِ مسلمہ کے لیے خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرسرگودھا صائمہ منظور

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور نے ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ ربیع الاول پوری اُمتِ مسلمہ کے لیے خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے

سرگودھا۔ 25 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور نے ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ ربیع الاول پوری اُمتِ مسلمہ کے لیے خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، کیونکہ اسی مقدس مہینے میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی ولادتِ باسعادت ہوئی۔ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے محبت، امن، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا بہترین نمونہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ربیع الاول کے موقع پر سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کریں اور آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، نوجوان نسل کو بھی حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ اور اعلیٰ اخلاق سے رُوشناس کرانا ہم سب کی بنیادی ذُمہ داری ہے۔ صائمہ منظور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سُنتوں پر عمل کرنے اور آپ ﷺ کی محبت کو اپنی زندگی کا مرکز بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید خبریں