وزیر مملکت انسداد منشیات و سیفران شہر یار خان آفریدی کا ٹویٹ

49

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت انسداد منشیات و سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی اور کشمیریوں کے حقوق کی وکالت کررہے ہیں، سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر اتحاد کی ضرورت ہے، حق خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ریاستوں کے سربراہ اپنے ممالک کی نمائندگی کررہے ہیں اور اپنے ملک کے مفاد میں اور خطے کو درپیش مسائل کو عالمی برادری کے سامنے اٹھا رہے ہیں جو ان کی ریاست اور خطے کے بہترین مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں اور کشمیریوں کے حقوق کی وکالت کر رہے ہیں۔