
چاروں صوبوں میں نئی ٹیکنالوجی انکوبیشن سنٹرز کے قیام سے ہمارے نوجوان کامیاب تاجر اور سرمایہ کار بن سکیں گے، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں نئی ٹیکنالوجی انکوبیشن سنٹرز کے قیام سے ہمارے نوجوان کامیاب تاجر اور سرمایہ کار بن سکیں گے اور معقول روزگار کما سکیں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں نیشنل آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی پالیسی ملک کے نوجوانوں کو معیاری ڈیجیٹل اور سکل ڈویلپمنٹ فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں وزارت نے انہیں تمام مناسب فورمز اور سازو سامان فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے جہاں وہ ابھرتی ہوئی عالمی فری لانسنگ مارکیٹ میں معیاری تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ آئی سی ٹی آر اینڈ ڈی فنڈ کو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بورڈ کو بتایا کہ کمپنی کو ایڈورٹائزڈ انکوبیشن سنٹر پراجیکٹس کیلئے صنعت سے بڑی حوصلہ افزاءتجاویز ملی ہے جو ہماری آئی سی ٹی سے متعلقہ کاوشوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔