وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

116
APP04-25 ISLAMABAD: January 25 – Minister of State for Information, Broadcasting and National Heritage Ms. Marriyum Aurangzeb talking to media persons outside Supreme Court. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز پر جھوٹے الزامات لگانے سے بہتر ہے کہ عمران خان آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات کی تیاری کریں ۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پاناما لیکس کے حوالے سے اور مریم نواز پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کی بجائے 2018ءکے انتخابات کی تیاری کریں کیونکہ انہوں نے ان انتخابات میں مریم نواز کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عدالت میں واضح طور پر یہ کہا گیا کہ جن دستاویزات بارے بڑے بڑے انکشافات ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے وہ عدالت کے پاس پہلے سے ہی موجود ہیں۔ درحقیقت تحریک انصاف یہ ڈرامہ کرتی ہے کہ ان دستاویزات سے کوئی بڑا انکشاف ہونے والا ہے ‘اصل میں ان کا مقصد پاناما لیکس کے اوپر سیاست کرنا ہے۔ انہوں نے اپنے کیس میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ مریم نواز وزیراعظم کی زیر کفالت ہیں اور پراپرٹیز کی بینیفشل اونر ہیں۔ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت میں یہ ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کا کسی قسم کی پراپرٹی یا بزنس سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ثابت ہوگیا کہ کہ انہوں نے جھوٹے الزامات اس لئے لگائے کہ یہ مریم نوازشریف سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے عدالت میں ہمیشہ کی طرح جعلی اور نقلی دستاویزات پیش کی ان کی جمع کرائی گئی دستاویزات میں مریم نواز کے تین مختلف دستخط موجود ہیں ،ان کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ عدالت میں سیاست نہیں ہو سکتی۔