اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے میجر جنرل ندیم احمد انجم کو بطور آئی جی ایف سی بلوچستان تعیناتی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ایف سی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے میجر جنرل ندیم احمد انجم کو بطور آئی جی ایف سی بلوچستان تعیناتی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ایف سی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف سی نے بلوچستان میں ریاست کی رٹ کی بحالی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف سی کے ہر افسر اور جوان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں ایف سی کی تمام ضروریات کو پور ا کیا جائے گا۔ بلوچستان کو پاکستان مخالف قوتوں سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کے دل و دماغ جیتنے کی ذمہ داری بھی ایف سی پر ہے۔









