وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا سینئر صحافی افتخار حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

32

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سینئر صحافی افتخار حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماں جیسے انمول رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، ماں کی دعا کامیابیوں کی بنیاد ہے ۔

وزیر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ افتخار حسین شاہ کی والدہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے،اللہ تعالیٰ افتخار حسین شاہ اور ان کے اہل خانہ کو غم اور صدمے کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔