پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا

ڈھاکہ۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ بنگلہ دیش پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز …

ڈھاکہ۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ بنگلہ دیش پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت محمد اللہ کریں گے۔

سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک چٹا گانگ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔\932

مزید خبریں