سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مملکت کے دورے پر آئی آئرلینڈ کی وزیر خارجہ، تجارت و دفاع ہیلن میکنٹی سے جدہ میں ملاقات کی جس دوران علاقائی اور عالمی صورتحال کی تازہ ترین پیش رفت اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کی جانے والی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ سے آئی آئرلینڈ کی ہم منصب کی ملاقات، عالمی صورتحال اور کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
ریاض۔8جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مملکت کے دورے پر آئی آئرلینڈ کی وزیر خارجہ، تجارت و دفاع ہیلن میکنٹی سے جدہ میں ملاقات کی جس دوران علاقائی اور عالمی صورتحال کی تازہ ترین پیش رفت اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کی جانے والی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے خطے میں جاری تنازعات کو ختم کرنے کے لیے جامع پرامن حل تلاش اور سازگار حالات پیدا کرنے پر بات کی۔ دونوں وزرانے بحرانوں سے نمٹنے، خطے میں استحکام کی بحالی ، آبی گزرگاہوں کی حفاظت اور جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا تاکہ سعوی عرب اور آئرلینڈ کے درمیان شراکت داری وسیع کیا جا سکے اور دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا حصول ممکن ہو سکے۔








