کویت کی فوج نے کہا ہے کہ ان کا فضائی دفاعی نظام بدھ کی صبح کویت کی طرف فائر کئے گئے میزائل اور ڈرونز کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ بحرین میں فضائی حملے کے خطرے کے سائرن بجنے کے بعد شہریوں کو پرسکون رہنے اور محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے
ہمارا فضائی دفاع کا نظام میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے، کویتی فوج

مزید خبریں
کویت سٹی۔8جولائی (اے پی پی):کویت کی فوج نے کہا ہے کہ ان کا فضائی دفاعی نظام بدھ کی صبح کویت کی طرف فائر کئے گئے میزائل اور ڈرونز کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ بحرین میں فضائی حملے کے خطرے کے سائرن بجنے کے بعد شہریوں کو پرسکون رہنے اور محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل امریکا کی طرف سے ایران پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ اس کی مسلح افواج کی جانب سے یہ حملے بین الاقوامی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں کیے گئے ۔ قبل ازیں امریکا نے اس لائسنس کو بھی منسوخ کر دیا ہے جو امریکا اور ایران کے درمیان عبوری معاہدے کے ایک حصے کے طور پر جاری کیا گیا تھا اور جس میں ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔امریکا کے ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والے لائسنس کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جانب سے آبنائے ہرمز میں کیے گئے اقدامات ناقابل قبول تھے اور اس کی سزا ضروری تھی۔







