وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا ریاض خان نے پیہور ہائی لیول کنال منصوبے صوابی کا دورہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر ریاض خان کوپیہور ہائی لیول کنال منصوبے کی فزیکل اور فنانشل پراگریس پر بریفنگ دی
وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا کا پیہور ہائی لیول کنال منصوبے صوابی کا دورہ،منصوبے کی تکمیل میں سست روی پر برہمی کا اظہار

مزید خبریں
پشاور۔ 08 جولائی (اے پی پی):وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا ریاض خان نے پیہور ہائی لیول کنال منصوبے صوابی کا دورہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر ریاض خان کوپیہور ہائی لیول کنال منصوبے کی فزیکل اور فنانشل پراگریس پر بریفنگ دی ۔صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے پیہور ہائی لیول کنال منصوبے کی تکمیل میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران اورکنٹریکٹرز کو مذکورہ منصوبہ اس سال اکتوبر تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائیں ،معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ وزیر آبیاشی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں فوری دور کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیہور ہائی لیول کنال منصوبے کی بروقت تکمیل سے علاقے کے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر موجود ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ریلیف عاقب اللہ خان اور اراکین صوبائی اسمبلی نے منصوبے کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔







