وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی چیمپئنز ٹرافی میںشاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پاکستانی ٹیم نے ٹاپ رینکنگ ٹیموں جنوبی افریقہ، سری لنکا اور اب مضبوط ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر اپنا لوہا منوایا ہے،مریم اورنگزیب اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں میزبان انگلینڈ …

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی چیمپئنز ٹرافی میںشاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد
پاکستانی ٹیم نے ٹاپ رینکنگ ٹیموں جنوبی افریقہ، سری لنکا اور اب مضبوط ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر اپنا لوہا منوایا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں میزبان انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ٹاپ رینکنگ ٹیموں جنوبی افریقہ، سری لنکا اور اب مضبوط ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوایا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اسی جذبے کے ساتھ جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں بھی کامیابی حاصل کر کے عید پر قوم کو تحفہ دے گی۔

Leave a Reply