اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت مقامی فلمی صنعت کی حوصلہ افزائی کیلئے فلم پروڈکٹس اینڈ براڈ کاسٹنگ پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان فلم …
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت مقامی فلمی صنعت کی حوصلہ افزائی کیلئے فلم پروڈکٹس اینڈ براڈ کاسٹنگ پالیسی متعارف کرانے جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری 1960ءکی دہائی کے اوائل سے 1970ءکی دہائی کے آخر تک ایشیاءکی بڑی فلمی صنعتوں میں سے ایک تھی جب سالانہ 160 سے 180 فلمیں بنتی تھیں تاہم یہ تعداد کم ہوتی ہوئی 2007ءمیں تقریباً صفر تک پہنچ گئی۔ ملک کے زیادہ تر سینما گھر بند ہو گئے اور وہاں اب شاپنگ پلازے بن چکے ہیں۔ فلمی صنعت میں غیر ملکی خصوصاً بھارتی مواد کے حوالے سے وزیر مملکت نے بتایا کہ حکومت موشن پکچر آرڈیننس 1979ءکے تحت سخت سنسرشپ کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ متبادل انٹرٹینمنٹ کے اقدامات سے مقامی انڈسٹری کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی مواد کو کنٹرول کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔









