وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی ملاقات، وزیر مملکت کا پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

219
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی ملاقات، وزیر مملکت کا پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے بدھ کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے اس موقع پر ایک پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان سے گفتگو کے دوران انہوں نے افغان معیشت کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔