وزیر مملکت برائے تعلیم محمد بلیغ الرحمان کا تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کا تسلسل ترقی کا واحد راستہ ہے‘ تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنے والے ممالک ہی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں‘ آج کے میڈیا کے دور میں میڈیا سے متعلق تربیت کا حصول بہت اہمیت رکھتا ہے‘ کسی بھی ادارے کی کامیابی کے لئے بہترین تربیت یافتہ …

اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کا تسلسل ترقی کا واحد راستہ ہے‘ تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنے والے ممالک ہی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں‘ آج کے میڈیا کے دور میں میڈیا سے متعلق تربیت کا حصول بہت اہمیت رکھتا ہے‘ کسی بھی ادارے کی کامیابی کے لئے بہترین تربیت یافتہ انسانی وسائل بہت اہمیت کے حامل ہیں اور کسی بھی معزز ادارے جیسے پی ٹی وی سے تربیت لینا خود کسی اعزاز سے کم نہیں۔ جمعہ کو پی ٹی وی اکیڈمی میں درمیانے درجے کی تربیت مکمل کرنے والے تنظیمی منیجرز کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے تربیت مکمل کرنے والے تمام شرکاءکو مبارکباد دی اور کہا کہ پیشہ وارانہ تربیت ہماری وزارت کے دائرہ کار میں شامل ہے‘ اس لئے ہم پاکستان کے تمام تربیتی اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کو تمام تر سہولیات پہنچانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ جاپان میں کیذن کے تصور کی مثال دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ خوب سے خوب تر کے لئے ہر وقت کوشش جاری رکھنی چاہئے۔

Leave a Reply