وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن کا وفاقی تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں معیار تعلیم کے فروغ کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نیا نصاب تعلیم ترتیب دےدیا گیا ہے، رٹہ ازم کی حوصلہ شکنی کیلئے امتحانی نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپینز ٹرافی میں کامیابی نے ثابت کر دیا کہ …

اسلام آباد ۔ 21 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں معیار تعلیم کے فروغ کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نیا نصاب تعلیم ترتیب دےدیا گیا ہے، رٹہ ازم کی حوصلہ شکنی کیلئے امتحانی نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی چیمپینز ٹرافی میں کامیابی نے ثابت کر دیا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں اور ہمارا مستقبل روشن ہے۔ وہ بدھ کو وفاقی تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے امتحانی نظام کو بہتر بنانے کیلئے بہت سی اصلاحات کی ہیں جس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں، ان اصلاحات کی وجہ سے رٹہ ازم کو ختم کرنے میں مدد مل رہی ہے، ملک کے دیگر تعلیمی بورڈز کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے ایک پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں وفاقی تعلیمی بورڈ ان کی معاونت کر رہا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نیا تعلیمی نصاب ترتیب دےدیا گیا ہے جس میں آکسفورڈ اور دیگر بہترین نصاب سے مدد حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے نصاب میں اخلاقیات، اقدار اور رسم و رواج کو اہمیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے نصاب کو جلد تعلیمی اداروں میں پڑھانا شروع کر دیا جائے گا جس کے حوصلہ افزاءنتائج سامنے آئیں گے۔

Leave a Reply