اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا چارج سنبھال لیا۔
حنا ربانی کھر منگل کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے وزارت خارجہ پہنچیں تو سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی حنا ربانی کھر اس سے قبل فروری 2011 سے مارچ 2013 تک وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ وزیر مملکت برائے خزانہ اور اقتصادی امور بھی رہ چکی ہیں۔