اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ عمران خان فتووں سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، سابق گورنر پنجاب کیلئے کتنے ووٹ خریدے، سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ایوان میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، 33 ووٹوں سے 54 ووٹوں کا سفر دوسری جماعتوں سے کم ہے، جمہوریت و سیاست میں ہر چیز ممکن ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں جس جماعت نے ہارس ٹریڈنگ نہیں کی اس حوالہ سے بات نہیں ہو رہی ہے، ہم ایک ذمہ دار پارٹی ہیں، ہارس ٹریڈنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، سوال یہ ہے کہ ایسے حالات کیوں پیدا ہوئے جس کی وجہ سے ہارس ٹریڈنگ ہوئی۔ رانا افضل نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے اور چیئرمین سینٹ مسلم لیگ (ن) کا ہی ہو گا،