وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کا ایوان بالا کے اجلاس میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے میثاق معیشت کےلئے کمیٹی بنانے کی تجویز کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں معیشت کے حوالے سے بڑے فیصلے کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، طویل المدتی منصوبوں کا فائدہ آنے والی حکومتوں کو بھی پہنچے گا۔ حکومت نے صوبوں کو پہلے سے بہت زیادہ وسائل دیئے، صوبوں کو اپنی استعداد …

اسلام آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے میثاق معیشت کےلئے کمیٹی بنانے کی تجویز کو دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں معیشت کے حوالے سے بڑے فیصلے کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، طویل المدتی منصوبوں کا فائدہ آنے والی حکومتوں کو بھی پہنچے گا۔ حکومت نے صوبوں کو پہلے سے بہت زیادہ وسائل دیئے، صوبوں کو اپنی استعداد کار بہتر بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔ تمام اقتصادی اشاریئے پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ کچھ نئے چیلنجز سامنے آئے جن سے نمٹنے کے لئے ہم نے بہترین پالیسیاں دیں۔ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ثبوتوں کے ساتھ متعلقہ اداروں سے رجوع کرنا چاہئے۔ ایمنسٹی سکیم سے وہ پیسہ واپس آئے گا جو حالات کی وجہ سے ملک سے چلا گیا۔ ہم نے بہترین سمت میں سفر شروع کر دیا ہے۔