وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قرضوں کو صنعتی و توانائی کے شعبوں کو چلانے کے لیے درکار مشینری کی درآمد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قرضوں کے ذریعے درآمد کی جانے والی اس مشنری کے …

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قرضوں کو صنعتی و توانائی کے شعبوں کو چلانے کے لیے درکار مشینری کی درآمد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قرضوں کے ذریعے درآمد کی جانے والی اس مشنری کے بہتر نتائج مرتب ہوں گے اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے جس سے عوام خوشحال ہو گی اور ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے حکومت نے کسانوں کو آسان قرضے بھی فراہم کیے ہیں۔

مزید خبریں