وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت، آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کوئٹہ ہزار گنجی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہریار خان آفریدی نے کہا کہ دہشت گرد شکست کھانے کے بعد اب مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش پر عمل پیرا …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی نے کوئٹہ ہزار گنجی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہریار خان آفریدی نے کہا کہ دہشت گرد شکست کھانے کے بعد اب مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فرقہ پرست دشمن کی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کو ایک بار پھر ناکام بنائیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جمعہ کے مبارک دن مسلمانوں پر حملہ آور کبھی مسلمان نہیں ہوسکتے۔

مزید خبریں

Leave a Reply