کوہاٹ ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں قید سمندر پار پاکستانی رمضان سے پہلے آجائیں گے، اب دنیا پاکستان کے بیانیے کا ادراک کر رہی ہے، پاکستان میں کہیں سے بھی ڈکٹیشن نہیں آرہی ہیں، فیصلے پاکستان میں ہو رہے ہیں۔ وہ بدھ کو کوہاٹ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی میڈیا سے بات چیت

مزید خبریں
کوہاٹ ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں قید سمندر پار پاکستانی رمضان سے پہلے آجائیں گے، اب دنیا پاکستان کے بیانیے کا ادراک کر رہی ہے، پاکستان میں کہیں سے بھی ڈکٹیشن نہیں آرہی ہیں، فیصلے پاکستان میں ہو رہے ہیں۔ وہ بدھ کو کوہاٹ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا گھر ٹھیک کر دیا ہے اب دنیا کو بتا رہے ہیں کہ اپنی سوچ ٹھیک کریں، سیاحت کے لئے دروازے کھول دیئے ہیں، ویزوں کے اجراءمیں آسانی کی گئی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں، منفی تاثر کا فائدہ دشمن اٹھائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں قید سمندر پار پاکستانی رمضان سے پہلے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا پاکستان کے بیانیے کو لے رہی ہے، پاکستان میں کہیں سے بھی ڈکٹیشن نہیں آرہی ہیں، پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے دنیا کو باور کرائیں گے کہ یہاں پاکستان میں امن بحال ہو چکا ہے، پاکستان کی سول اور آرمڈ فورسز کو سلام ہے جن کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوتیں جو دوسروں کے ایجنڈے کو فالو کر رہی ہیں، ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان اب کسی کے پریشر میں نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لیے فاٹا انضمام ہوا ہے، پاکستان کی موجودہ حکومت قبائلی عوام کو گلے لگا رہی ہے۔








