وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی سندس فاونڈیشن کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کے جان، مال اور صحت کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، بہت ساری ہماری بیٹیاں تھیلیسیمیا کا شکار ہیں، اسلام آباد کے کالجز یونیورسٹیز میں خون کے عطیے کے لیے کیمپ لگائیں گے، خون کے عطیے کے حوالے سے قانون سازی کے لیے اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔ …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کے جان، مال اور صحت کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، بہت ساری ہماری بیٹیاں تھیلیسیمیا کا شکار ہیں، اسلام آباد کے کالجز یونیورسٹیز میں خون کے عطیے کے لیے کیمپ لگائیں گے، خون کے عطیے کے حوالے سے قانون سازی کے لیے اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندس فاونڈیشن کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وہاں پر موجود مریضوں سے ملاقات کی اور تحائف تقسیم کئے۔ ان مریضوں میں زیادہ تر تھیلیسیمیا اور خون کے سرطان کا شکار ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے سندس فاونڈیشن کے لئے اپنے خون کا عطیہ بھی دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ جب تک زندہ رہوں گا سندس فاونڈیشن کے لیے کام کروں گا، سندس فاونڈیشن تھلےسیمیا کے حوالے سے ملک میں منفرد خدمات انجام دے رہی ہے، سلام ہے اس ماں کو جس کے بیٹے بیمار بچوں کے لیے خون عطیہ کرتے ہیں، جس کے دل میں درد ہوتا ہے اللہ اس کے دل میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان مال صحت کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، بہت ساری ہماری بیٹیاں تھیلیسیمیا کی شکار ہیں، اسلام آباد کے کالجز یونیورسٹیز میں خون کے عطیے کے لیے کیمپ لگائیں گے، خون کے عطیے کے حوالے سے قانون سازی کے لیے اسمبلی میں بل پیش کروں گا۔ اس موقع پر آئی جی پی اسلام آباد اور سندس فاونڈیشن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سندس فاونڈیشن میں تقریبا ساڑھے تین سو مریض زیر علاج ہیں۔ اس فاونڈیشن میں مہنگے سے مہنگا علاج بھی مفت کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply