وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے ایف سی کے نئے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری کی ملاقات

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے ایف سی کے نئے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری کی ملاقات حکومت ایف سی کو مزید مربوط اور مضبوط بنانے کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے،شہریار خان آفریدی اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے نئے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری نے تعارفی ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی جانب جاری …

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے ایف سی کے نئے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری کی ملاقات
حکومت ایف سی کو مزید مربوط اور مضبوط بنانے کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے،شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے نئے کمانڈنٹ معظم جاہ انصاری نے تعارفی ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی جانب جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور زیر غور آئے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایف سی کا امن و امان کے حوالے سے اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایف سی کو مزید مربوط اور مضبوط بنانے کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔