وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے چینی سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے، سیکورٹی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے، شہریار خان آفریدی اسلام آباد ۔ 4 ستمبر(اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے چینی سفیر یاﺅ جنگ …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے چینی سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے، سیکورٹی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا

مزید خبریں
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے چینی سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے، سیکورٹی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا
پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے، شہریار خان آفریدی
اسلام آباد ۔ 4 ستمبر(اے پی پی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے چینی سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیکورٹی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر ہے اور علاقہ میں اقتصادی خوشحالی کا باعث بنے گا، سی پیک کے منصوبوں میں دیگر ممالک کو بھی شامل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں سیکورٹی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کی جانے والی پولیس اصلاحات کو اسلام آباد پولیس میں بھی نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے آگاہی اور ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر نے وزیر مملکت کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔








