وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات،

107

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی پیرکو کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری بھی موجود تھے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تبادلہ خیال ہوا۔ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سے واقعہ پر ہونے والی تحقیقات بارے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر فوج اور پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔