اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں پر امن اور خوشحال پاکستان کےلئے مل کر کام کرنا ہے، اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں، ایئر پورٹس پر ان کو عزت دی جائے، وزارت داخلہ کو پیشہ وارانہ خطوط پر استوار کیا جائے گا، سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے …
وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کا وزارت داخلہ میں ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد تعارفی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں پر امن اور خوشحال پاکستان کےلئے مل کر کام کرنا ہے، اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں، ایئر پورٹس پر ان کو عزت دی جائے، وزارت داخلہ کو پیشہ وارانہ خطوط پر استوار کیا جائے گا، سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو وزارت داخلہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے وزیر مملکت کو وزارت داخلہ کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیر مملکت نے وزارت کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران عوام سے عزت سے پیش آئیں، اقرباءپروری کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ، قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت داخلہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے افسران کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ شہریار آفریدی نے اس امر پر زور دیا کہ ہم نے پاکستانی عوام کی عزت اور وقار میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں، ایئرپورٹس پر ان کو عزت دی جائے ، اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے ایئر پورٹس پر عزت نہ دینے سے متعلق شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی۔








