اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ریاست کی زمین پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں انہیں عبرت کا نشان بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو ترنول میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے جائزے کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی ہے اور تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے ۔انھوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، قانون امیر اور غریب سب کے لیے یکساں ہے۔