وفاقی وزیر بین الصوبائی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کیگرین پاکستان پروگرام کو عوام اور حکومت نے مل کر کامیاب کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو روز اینڈ جاسمین گارڈن اسلام آباد میں پھولوں کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نمائش دیکھنے کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی سے کثیر تعداد میں …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کیگرین پاکستان پروگرام کو عوام اور حکومت نے مل کر کامیاب کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو روز اینڈ جاسمین گارڈن اسلام آباد میں پھولوں کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نمائش دیکھنے کے لئے اسلام آباد اور راولپنڈی سے کثیر تعداد میں لوگ آئے ہوئے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کلین اینڈ گرین پاکستان کا جو اقدام لیا ہے وہ قابل تحسین ہے اس طرح کے پروگرام کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ گلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگانا مثبت اقدام ہے۔ وزیر اعظم کا گرین پاکستان پروگرام کلائیمیٹ چینج کے لئے ضروری ہے