وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی زیر صدارت بیرون ملک جانے والے زائرین کے حوالہ سے سیکورٹی بارے اجلاس

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی زیر صدارت بیرون ملک جانے والے زائرین کے حوالہ سے سیکورٹی بارے اجلاس مذہبی ہم آہنگی امن و امان اور ملک کی خوشحالی کےلئے ناگزیر ہے، بیرون ملک جانے والے زائرین کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کےلئے مل کر کام کیا جائے،شہر یار خان آفریدی اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی …

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی زیر صدارت بیرون ملک جانے والے زائرین کے حوالہ سے سیکورٹی بارے اجلاس
مذہبی ہم آہنگی امن و امان اور ملک کی خوشحالی کےلئے ناگزیر ہے، بیرون ملک جانے والے زائرین کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کےلئے مل کر کام کیا جائے،شہر یار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 5ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی زیر صدارت بیرون ملک جانے والے زائرین کے حوالہ سے سیکورٹی بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ، مذہبی امور، بین الصو بائی رابطہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں زائرین کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کےلئے مربوط حکمت عملی بنانے پر زور دیا گیا ۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی امن و امان اور ملک کی خوشحالی کےلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بیرون ملک جانے والے زائرین کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کریں، زائرین کی آمدورفت کو مزید بہتر اور آسان بنایا جائے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیر مملکت کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں زائرین کو امیگریشن اور آمدورفت کی سہولیات مہیا کرنے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ وزیر مملکت نے ایف آئی اے اہلکاروں کی تعیناتی بڑھانے اور امیگریشن آفس کی توسیع کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔ وزیر مملکت نے بلوچستان میں زائرین کی آمدورفت کے حوالہ سے داخلی راستوں پر اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

مزید خبریں